• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، 2 سال میں مجاہدین کی سرگرمیوں میں 9.6 فیصد اضافہ ہوا

سری نگر(جنگ نیوز) مقبوضہ جموں وکشمیر کی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ 2سال کے دوران مجاہدین کی سرگرمیوں میں 9.6فیصد اضافہ ہوا ہے، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت "آرٹیکل370 اور A 35 اے کے خاتمے کے بعد ، 217 واقعات میں 325مجاہدین شہید ہوئے ، فورسز کے 88 اہلکار ہلاک ہوگئے اور 67شہری شہید ہوئے ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جموں وکشمیر میں دو سالوں میں مجاہدین کی سرگرمیوں میں 9.6فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ ریاستی اخبار کے مطابق جموں وکشمیر پولیس کے مرتب کردہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ جموں و کشمیر میں گذشتہ دو سالوں کے دوران مسلح جدوجہد سے متعلق واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

تازہ ترین