ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما مخدوم محمد جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اس ملک میں آئین و قانون کی سربلندی کی جو جنگ لڑ رہی ہے ہم اس میں ہر اول دستے کے طور پر اپنی توانائیاں صرف کرنے میں کوئی لیتو لعل نہیں کریں گے۔نواز شریف کے بیانیے کی جیت ہی اس ملک کی ترقی کی ضامن ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نےمیٹروپولیٹن کارپوریشن ملتان مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے صدر میاں منیر اختر لنگاہ ، سیکرٹری جنرل لیبر ونگ مسعود احمد قریشی، چوہدری اسلم ہمایوں ایڈووکیٹ ، راو ابرار علی ، چوہدری عنایت اللہ، ملک مشتاق کھوکھر سے ملاقات کے دوران کیا۔