مکہ مکرمہ(جنگ نیوز)سعودی عرب میں کورونا کی وبا کے باعث عمرے کی عارضی معطلی کے بعدزائرین کے پہلے گروپ نے تقریبا 7ماہ بعد مسجد الحرام میں عمرے کی ادائیگی شروع کردی ہے۔ مکہ مکرمہ میں سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ عمرہ زائرین کےاستقبال کے لیے تیاریاں پہلے ہی مکمل تھیں۔سعودی وزارت حج و عمرہ اور سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے اپنی ویب سائٹ پر تصاویر اور وڈیو شیئر کی ہیں جس میں عمرہ زائرین کے پہلے گروپ کو مسجد الحرام میں داخل ہوتے، احتیاطی تدابیر کی پابندی اور طواف کرتےدکھایا گیا ہے۔