اسلام آباد(ایجنسیاں)مشیر برائے داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ لاہور میںمسلم لیگ (ن)کے جلسے سے نوازشریف کی شکست خوردہ سیاست بے نقاب ہوگئی ہے ۔ اتوار ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نون لیگ کے لاہور میں فلاپ شو نے نواز شریف کی ہاری ہوئی سیاست کا بھانڈہ پھوڑدیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زندہ دلان لاہور نے مودی کے یار کی سیاست مسترد کر دی ہے ، جس سے صاف ظاہر ہے کہ مسلم لیگ اب نواز شریف اور ان کی ضدی اولاد کے جرائم کا بوجھ اٹھانے سے قاصر ہے ۔