• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جنگلات کی آگ سے تباہ ہونے والی اراضی کا نیا رکارڈ بن گیا، رواں سال جنگلات کی آگ سے 40 لاکھ ایکڑ اراضی جل کر راکھ ہوئی، کیلی فورنیا میں جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

اسٹیٹ فائر ایجنسی کے مطابق رواں سال کیلی فورنیا میں پچھلے سالوں کے مقابلے میں جنگلات کی آگ سے دو گنا اراضی جل کر راکھ ہوئی۔


آگ کی لپیٹ میں آ کر40 لاکھ ایکڑ سے زائد علاقہ جل کر راکھ ہوا اور یہ رقبہ امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کے برابر ہے۔

جنگلات کی آگ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 31 اموات ہوچکی ہیں جبکہ ساڑھے8 ہزار مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین