• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ کے خوبصورت برائیڈل شوٹ کی انٹرنیٹ پر دھوم

چہرے پر ہر وقت مسکراہٹ سجائے رکھنے والی پاکستانی خوبرو اداکارہ سارہ خان کا سوشل میڈیا پر نیا برائیڈل شوٹ وائرل ہو گیا ہے ۔

اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی ہر دلعزیز اداکارہ سارہ خان مداحوں کے سا تھ اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جس پر اُن کے مداحوں کی جانب سے منٹوں میں ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آ جاتے ہیں ۔


سارہ خان کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر چند اسٹوریز اپلوڈ کی  گئی ہیں جن میں وہ برائیڈل شوٹ کے لیے تیار ہو رہی ہیں، سارہ خان اپنی اسٹوریز میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔

دوسری جانب سے سوشل میڈیا پر سارہ خان کے برائیڈل شوٹ کی ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں گولڈن اور مَرون رنگ کے عروسی لباس میں سارہ خان بے حد حسین نظر آ رہی ہیں جبکہ اُن کی جیولری خوبصورتی اور برائیڈل لُک میں مزید اضافہ کر رہی ہے ۔

سارہ علی خان کی خوبصورت ویڈیوز پر اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب تعریفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں ۔

تازہ ترین