ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ منال خان نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے دوست کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
منال خان نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
منال خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک جانور کے بڑے سے بُت کے پاس کھڑی ہیں، منال خان نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا ہے کہ ’وہ دنیا بھر سے دوست بنا رہی ہیں۔‘
منال خان کی اس تصویر پر اُن کے مداحوں کی جانب سے منال خان اور اُن کے نئے دوست کے لیے خوب محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔