امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بہتر محسوس کررہا ہوں، آج اسپتال سے گھر چلاجاؤں گا۔
سوشل میڈیا پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کورونا سے خوفزدہ نہ ہوں، اسے اپنے اوپر سوار نہ کریں، میں اتنا ہی بہتر محسوس کررہا ہوں جتنا آج سے بیس سال پہلے کیا کرتا تھا۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس ڈاکٹر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں بھی ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت کو لاحق خطرہ ابھی مکمل ٹلا نہیں۔
واضح رہے کہ صدرٹرمپ کا جمعہ کے روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ہفتے کو انھیں Walter Reed Medical Center منتقل کیا گیا تھا۔