کوئٹہ(خ ن) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر(ر) اورنگزیب بادینی کی زیرصدارت حضرت امام حسین کے چہلم کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ (سٹی) ندا کاظمی،ڈی ایس پی اسپیشل برانچ عاطف سلیم ،ایس پی اسپیشل برانچ نعیم اچکزئی ،ایس پی ٹریفک محمد جاوید،صدرانجمن تاجران بلوچستان عبدالرحیم کاکڑ ، صدر بلوچستان شیعہ کانفرنس داؤد آغا ودیگر نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جس طرح محرم الحرام میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں ، تاجر بر ادری ، بلوچستان شیعہ کانفرنس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے باہمی تعاون، اخوت، بھائی چارےکا مظاہرہ کرتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا اسی طرح سے حضرت امام حسین کا چہلم بھی بخیر و عافیت تکمیل پائے گا ۔ جلوس کےلئے جو وقت مقرر کیا گیا ہے اسکی پابندی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ٹریفک اور سیکورٹی کے معاملات میں خلل پیدا نہ ہوسکے جلوس کے راستوںمیں آنے والی دکانوں اور ہوٹلوں کو سیل کیا جائے گا اور روٹ کے راستوں میں سےکورٹی انتظامات کی کڑی نگرانی کے علاوہ صفائی ستھرائی کو بھی یقینی بنایاجائے گا۔کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے جلوس کے شرکاء ماسک اور سینی ٹائزرکا لازمی استعمال کریں اور جلوس کے اطراف میںجراثیم کش اسپرے بھی کریں۔