• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان، گورنر کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 افراد جاں بحق

جلال آباد (اے ایف پی) افغانستان کے صوبے لغمان میں گورنر کے قافلے پر خودکش دھماکے میں 8افراد جاں بحق ہو گئے۔حملہ آور نے مشرقی صوبہ لغمان کے گورنر رحمت اللہ یارمل کے قافلے سے بارود سے بھری گاڑی کو ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں 28افراد زخمی بھی ہوئے۔گورنر کے ترجمان اسد اللہ دولت زئی نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ جب گاڑی کو ٹکر ماری گئی اس وقت گورنر اپنے دفتر جارہے تھے، ان کے چار محافظ اور چار عام شہری ہلاک اور 28زخمی ہو گئے۔وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرائیں نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔یہ حملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر اشرف غنی افغان حکومت اور طالبان کے مابین امن مذاکرات کے آغاز کے تین ہفتوں بعد قطری عہدیداروں سے ملاقات کے لیے دوحہ روانہ ہوئے ہیں۔

تازہ ترین