اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا مطالبہ ہے کہ پانامالیکس کے تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ رضا ربانی کو بنایا جائے،جسٹس سرمد جلال عثمان کے خاندان کا تعلق مسلم لیگ نون سے ہے، انہیں کمیشن کا سربراہ نہیں بننا چاہئے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف جب جسٹس ریٹائر عثمانی کے گھر گئے تو ان کی اہلیہ مسلم لیگ ن میں شامل ہوئیں، انہیں پانامہ لیکس سے متعلق کمیشن کا سربراہ نہیں بننا چاہیے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کمیشن کے سربراہ کیلئے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی ایسی موزوں شخصیت ہیں جن پر سب بھروسہ کرسکتے ہیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن ایک پیج پر ہے، الزامات کسی سیاسی جماعت یا میڈیا نے نہیں لگائے، دو ملکوں کے وزرائے اعظم مستعفی ہو چکے، نظام کو کوئی خطرہ نہیںلیکن اگر کوئی اس معاملے میں ملوث ہے تو اسے گھر جانا پڑے گا۔