• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غذائی کمی پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران خان

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بچوں کی غذائی کمی ( اسٹنٹنگ ) پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ وفاق اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا‘بے سہارا اور کمزور افراد کی ضروریات کو پورا کرنا ریاست کی ذمہ داری ہےاور اس ضمن میں حکومت ہر ممکنہ کوشش کرے گی‘ پناہ گاہوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور پناہ گاہوں میں قیام کرنے والے مزدروں، بے سہار افراد کی خدمت کو یقینی بنایا جائے، معیاری پناہ گاہوں کے قیام اور ان کے نیٹ ورک کو وسعت دینے کے حوالے سے حکومت کی جانب سے تمام ممکنہ وسائل فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی‘پاکستانی قوم میں خدمت خلق کا بے پناہ جذبہ موجود ہے اور حکومت کی جانب سے ایسی کاوشوں کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پیر کو پناگاہوں کے قیام سے متعلق اجلاس ہوا۔

تازہ ترین