• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشرف غنی قطر کی دعوت پر دوحہ میں ہیں، زلمے خلیل زاد


امریکی نمائندۂ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کہتے ہیں کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی قطر کی دعوت پر دوحہ میں موجود ہیں۔

ایک بیان میں امریکی نمائندۂ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ امریکی کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر اور میں نے افغان صدر سے امن مذاکرات پر تبادلۂ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے افغانستان سے تعاون، شراکت داری اور سیاسی سیٹلمنٹ کے لیے امریکی عزم کا اعادہ کیا ہے، افغان صدر اشرف غنی سے کہا کہ امن کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا جائے۔

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ دونوں فریقین کی جانب سے امن کی کوششیں حوصلہ افزا ہیں، امریکا افغان سربراہی میں امن عمل کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا افغان امن عمل میں معاونت کے لیے تیار ہے، تمام اقوام، خصوصی طور پر پڑوسی ممالک افغان امن عمل میں معاونت کریں۔


زلمے خلیل زاد نے دونوں فریقین سے مطالبہ کیا کہ افغانستان میں مستقل اور جامع جنگ بندی کے لیے تشدد میں نمایاں کمی جائے۔

امریکی نمائندۂ خصوصی برائے افغانستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان کے عوام امن چاہتے ہیں، امریکا ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

تازہ ترین