آپ آف لائن ہیں
ہفتہ13؍ربیع الاوّل 1442ھ31؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

محمد یوسف کرکٹر بابراعظم کی بیٹنگ میں نکھار لانے کیلئے سرگرم

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی اسکلز مزید بہتر کرنے کیلئے انہیں خصوصی تربیت دے رہے ہیں۔

محمد یوسف نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر (این ایچ پی سی) میں کپتان بابراعظم کو تربیت دے رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق محمد یوسف، بابراعظم کی اسکلز پر بہت محنت کر رہے ہیں۔

این ایچ پی سی میں سابق کپتان محمد یوسف کی فہیم اشرف کے ساتھ  بھی ورکنگ جاری ہے، انجری کا شکار آل راؤنڈ فہیم اشرف نے بیٹنگ کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

باؤلنگ کوچ وقار یونس بھی ہائی پرفارمنس سنٹر میں نوجوان باؤلرز کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید