• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکٹوریہ بیکھم نے میگھن مارکل کو ناقدین کا منہ بند کرنے کا طریقہ بتادیا

میگھن مارکل کی قریبی دوست وکٹوریہ بیکھم ایک بار پھر ڈچز آف سسیکس کی مدد کو آگئیں اور میگھن کو ناقدین کا منہ بند کرنے کا طریقہ بتادیا۔

انھوں نے میگھن پر زور دیا کہ وہ اپنی ’حقیقی زندگی‘ کے بارے میں بیشتر چیزیں دنیا کے سامنے لاکر ناقدین کے منہ بند کردیں۔

یاد رہے کہ وکٹوریہ میگھن مارکل کے بہت قریب ہیں، اور وہ ڈچز آف سسیکس کو عقل و خرد پر مبنی مشورے دیتی رہتی ہیں۔


یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ایک مشہور و معروف برطانوی فٹبال پلیئر کی اہلیہ ہونے اور لوگوں کی تنقید کا سامنا کرنے کے لیے انھوں نے یہی حکمت عملی  استعمال کی اور انھوں نے ہمیشہ پبلک کو اپنی اصل زندگی دکھا کر کافی فوائد حاصل کیے۔ 

پرنس ہیری اور میگھن جنھوں نے 2017 میں شادی کی، تب سے وہ میڈیا کی شہ سرخیوں میں ہیں اور اس برس کے اوائل میں شاہی خاندان سے الگ ہونے اور شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد سے شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

اپنے حالیہ مشورے میں وکٹوریہ نے میگھن کو سمجھایا کہ کسطرح  مخالفت کرنے والوں کو غلط ثابت کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین