• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا میں شدت آئی تو مکمل لاک ڈاؤن کا سوچنا پڑے گا، یاسمین راشد


کراچی (ٹی وی رپورٹ) ہم عدالتوں سے نہیں لڑتے عدالتوں میں اپنے کیسز لڑتے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ ہر ادارہ اپنا آئینی کردار ادا کرے اگر تمام ادارے اپنا آئینی کردار ادا نہیں کریں گے تو پھر نتیجہ یہ نکلے گا کہ سارا سسٹم ہی کولیپس ہوجائے گا ۔ اصل ایشو تو اس ملک کے لوگوں کی بے روزگاری اور بھوک ہے جس پر مل کر تمام اداروں کو توجہ دینا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری منظور نے مارننگ شو’’ جیو پاکستان‘‘ میں کیا ۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے فیصل جہانگیر ملک نے کہاکہ بھارت باسمتی چاول کی برآمد پر اپنی اجارہ داری چاہتا ہے،صوبائی وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا جیو پاکستان میں کہنا تھاکورونا کے حوالے سے لوگوں کو وزیراعظم کے احکامات پر حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ہونگی ،کورونا کی نئی لہر واقعی میں پریشان کن بات ہے وزیراعظم کی بات بالکل درست ہے کہ کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین