لاہور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی کاز لسٹ کینسل کر دی گئی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت میں آج مقدمات پر سماعت نہیں ہوسکے گی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے کاز لسٹ کینسل کی گئی ۔ عدالت میں کورونا وائرس کے مریضوں کو پلازمہ لگانے کا معاملہ سماعت کیلئے مقرر تھا۔ سیکرٹری صحت نے بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی بارے رپورٹ جمع کرانی تھی ۔آئی جی پنجاب شعیب دستگیر اور سی سی پی او لاہور کے تبادلے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر تھی ۔درخواست ن لیگی رہنما ملک احمد خان نے دائر کر رکھی ہے۔