کراچی (نیوزڈیسک )امریکامیں اہم شخصیات میں کورونا کی تشخیص کے بعد اعلیٰ فوجی حکام قرنطینہ ہوگئے،امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کی اعلیٰ فوجی قیادت کوویڈ 19 کے بعد قرنطینہ ہوگئی۔
ان اہم فوجی شخصیات میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ،وائس چیئرمین ،آرمی چیف آف اسٹاف،نیول آپریشنز چیف ،ائیر فورس چیف آف اسٹاف ، سائبر کوم کمانڈر اور اسپیس فورس آپریشنز چیف شامل ہیں ۔