• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کوئٹہ اسفند یار کاکڑ مخلص و ایماندار افسر ہیں‘ نصراللہ کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)آل مشترکہ بلوچستان بس اور مزدا منی اونر ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی صدر حاجی نصراللہ کاکڑ، پشتون بیلٹ منی ایسوسی ایشن کے صدر امیر محمد یٰسین زئی، جنرل سیکرٹری کوئٹہ لورالائی کے حاجی غفار یٰسین زئی، ژوب کے حاجی غفار کاکڑ عبداللہ زئی، قلعہ سیف اللہ کے رضا جوگیزئی، کاریزات کے امین عیسیٰ خیل، قلعہ عبداللہ کے رفیق کاکوزئی، گلستان کے ثناء اللہ ترین، پشین کے منان کاکڑ بسم اللہ الکوزئی، زیارت کے حاجی امیر محمد کاکڑ، کانک کے خلیل شاہوانی، سلال دہوار، عالم سرپرہ، دکی کے غازی خان ناصر، سنجاوی کے شیخ عبداللہ، کوئٹہ کے حیدر کاکڑ، عصمت ناصر نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسفند یار کاکڑ کو کمشنر کوئٹہ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی گئی۔ اس موقع پر حاجی نصراللہ کاکڑ نے کہا کہ اسفند یار کاکڑ مخلص اور ایماندار افسر ہیں ان کی تعیناتی سے ٹرانسپورٹرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب سے سیکرٹری پی ٹی اے بشیر بنگلزئی نے چارج سنبھالا ہے عوام کے مفاد کو ملحوظ خاطر رکھا جارہا ہے۔انہوں نے صوبے کے حقیقی ٹرانسپورٹرز کا ایکسائز، کیو ڈی اے اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے تعلق رہتا ہے جو بھی غلط کام کرے گا ہم اس کے خلاف ضرور آواز اٹھائینگے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ صوبائی مشیر بشریٰ رند پلاٹ سے محروم حقیقی ٹرانسپورٹرز کو پلاٹ کی الاٹمنٹ کیلئے اقدامات کریں گی۔
تازہ ترین