• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی شہری جمائما گولڈ اسمتھ آئندہ ماہ امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں اور ان کے پیغامات سے اندازہ ہورہا ہے کہ وہ بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے حریف جو بائیڈن کی حمایت کرنے والوں میں شامل ہیں۔

جمائما نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جوبائیڈن کی انتخابی مہم کے لیے بنائی جانے والی ویڈیو شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ وائٹ ہاؤس میں ایک صدی کے دوران جتنے بھی وزیراعظم آئے سب کا پالتو جانور کتا تھا تاہم ٹرمپ نے اس تسلسل کو توڑا۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جمائما نے لکھا کہ ’ویسے تو میں امریکی انتخابات میں زیادہ دلچسپی نہیں لے رہی تاہم یہ اشتہار یقینی طور پر یہاں برطانیہ میں جوبائیڈن کے لیے  معاون ثابت ہوسکتا ہے۔‘

خیال رہے کہ اس سے قبل جمائما نے برطانوی حکومت سے بچاؤ کیلئے کورونا وائرس سے مدد مانگی تھی۔


سوشل میڈیا پر اپنی حکومت کے خلاف بےباک اظہار خیال کرنے والی جمائما نے اپنے ٹوئٹ میں ایک بار پھر ڈھکے چھپے الفاظ میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ہم اس مقام پر پہنچ چکے ہیں کہ کورونا وائرس خود ایک پریس کانفرنس کرے اور ہمیں بتائے کہ اس حکومت سے کیسے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔‘

تازہ ترین