جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کیلئے وفد تشکیل دے دیا۔
ترجمان جے یو آئی (ف) کے مطابق وفد کی قیادت مولانا فضل الرحمٰن کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں مرکزی نائب امیر مولانا یوسف، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا امجد خان، معاون خصوصی مفتی ابرار احمد، صوبائی امیر ڈاکٹر عتیق الرحمٰن اور صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا صفی اللّٰہ شامل ہوں گے۔
مولانا فضل الرحمٰن 8 بجے جاتی امراء میں مریم نواز کی طرف سے دیئے گئے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔