خیبرپختونخوا کی کابینہ نے وزنی اسکول بیگز کی روک تھام کے قانونی کی منظوری دے دی۔
پشاور میں وزیر تعلیم شہرام ترکئی اور وزیراعلیٰ کے معاون اطلاعات کامران بنگش نے یہ اعلان مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
شہرام ترکئی نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے وزنی اسکول بیگز کی روک تھام کے قانون کی منظوری دے دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ایکٹ کا اطلاق صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
صوبائی وزیر تعلیم نے واضح طور پر کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے سرکاری اسکولوں کے سربراہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزنی اسکول بیگز کی روک تھام کے ایکٹ کی خلاف ورزی پر اسکول انتظامیہ پر 2 لاکھ روپے تک کا جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔
کامران بنگش نے دوران گفتگو بتایا کہ کابینہ نے پہلی کامرس اینڈ ٹریڈ اسٹریٹیجی 23-2019 کی منظوری دے دی ہے۔