• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک میں کورونا سے متاثرہ علاقوں میں اسکول بند کرنے کا اعلان

نیویارک(این این آئی)امریکی ریاست نیویارک میں کورونا کیسز بڑھنے پر کورونا سے شدید متاثرہ علاقوں میں اسکول بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس میں بھی کورونا کیسز میں اضافے پر دارالحکومت ماسکو میں اسکول دو ہفتوں کے لیے بند اور 30 فیصد دفتری ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ادھر نیپال میں کورونا کیسز چین سے بڑھ گئے جبکہ کھٹمنڈو میں دوبارہ سے پابندیاں سخت کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
تازہ ترین