برطانوی ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ایران کی جنگ طو ل پکڑتی ہے تو برطانیہ میں ادویات کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
سپلائی چین میں خلل پڑنے کی وجہ سے نہ صرف قیمتیں متاثر ہوں گی بلکہ درد کش ادویات سے کینسر تک کی ادویات ناپید ہو سکتی ہیں، ادویات کی قلت سے چند ہفتے کی دوری پر برطانیہ کھڑا ہے اور اگر ایران کی جنگ ختم نہ ہوئی تو بحران جنم لے سکتا ہے جس پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا و اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے برطانیہ سمیت کئی ممالک میں تیل، گیس، فصلوں کی کھاد اور ہیلیم سمیت متعدد اہم خام مال کی فراہمی متاثر ہیں، جبکہ مستقبل قریب میں صحت کی ضروریات متاثر ہوں گی۔
ٹیکساس میں مقیم سپلائی چین رسک مینجمنٹ کے ڈائریکٹر اینالٹکس گروپ موڈیز نے آبنائے ہرمز بند ہونے کی وجہ سے خلیجی ممالک کیساتھ ہندوستان سے عام ادویات کاحصول مشکل ہے۔
دبئی، دوحہ اور ابوظبی کے ہوائی اڈے ابتدائی طور پر بند ہونے اور اب ایک محدود شیڈول پر کام کرنے کے ساتھ دوا ساز کمپنیوں کو اپنی کھیپ کو ہوائی جہاز کے ذریعے تبدیل کرنا پڑرہا ہے، سمندری نقل و حمل محدود ہونیکی وجہ سے نہ صرف اوقات کار بلکہ اخراجات بھی بڑھتے ہیں جس کے اثرات خریداروں پر پڑیں گے۔