• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں شدید بارش اور سیلاب سے تباہی، 28 افراد جاں بحق، 49 زخمی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

افغانستان کے کئی صوبوں میں جمعرات سے جاری شدید بارشوں نے تباہی مچادی۔

کابل سے افغان حکام کے مطابق بارش، سیلاب اور مٹی کے تودے اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 28 افراد جاں بحق اور 49  زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 100 سے زائد مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں۔

افغانستان میں جنوری میں بھی شدید بارشوں اور برفباری سے 60 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید