• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی شرح ترقی خطے میں کم ترین، عالمی بینک

اسلام آباد ( مہتاب حیدر ) پاکستان کی جنوبی ایشیائی ممالک میں 0.5فیصد شرح نمو کم ترین ہے ۔ورلڈ بینک نے پاکستان کو بیرونی قرضوں کے حوالے سے خبردار کیا ہے‘ غیر روایتی ڈونرز اور سخت بین الاقوامی مالیاتی شرائط کے باعث دو طرفہ قرضوں کو نمٹانے میں پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں ۔ جنوبی ایشیا کے بارے میں ورلڈ بینک کی جاری کردہ رپورٹ میں میں انکشاف کیا گیا ہے کہ علاقائی شرح نمو گزشتہ مالی سال میں منفی 7.7فیصد سے بہتر ہو کر مالی سال 2021میں مثبت 4.5فیصد ہو جا نے کی توقع ہے۔آئندہ مالی سال میں افغانستان کی شرح نمو 2.5،مالدیپ کی 9.3،سری لنکا کی 3.3،بنگلہ دیش کی 1.6،پاکستان کی 0.5اور بھارت کی گزشتہ مالی سال منفی9.6سے بہتر ہو کر 5.4فیصد ہو جا نیکی توقع ہے۔کورونا وائرس کے دوبارہ ابھرنے کے خدشے پاکستان کی اقتصادیات کو خطرات درپیش ہو سکتے ہیں ۔ٹڈی دل کے حملے اور موسلا دھار بارشیں بھی فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں ۔جس سے غذائی قلت جنم لے سکتی ہے۔تاہم شرح نمو بتدریج بہتر ہو نے کی توقع ہے ۔

تازہ ترین