کراچی( سید محمد عسکری) وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فتح محمد مری نے شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے سے انکار دیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری بطور وائس چانسلر لیاری یونیورسٹی کی تقرری کے نوٹیفکیشن کو تقریبا کو تین ہفتے گزر چکے ہیں مگر انھوں نے چارج سنبھالنے کے بجائے سیکریٹری بورڈز و جامعات کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ وہ شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاریکے وائس چانسلر کا عہدہ نہیںسنبھال سکتے ہیں تاہم وہ مستقبل میں سندھ صوبے میںزمہ داریاں ادا کرنے پر تیار ہیں اپنے خط انھوں نے کہا کہ تلاش کمیٹی نے ایک عمدہ ، موثر اور شفاف عمل کے زریعے وائس چانسلر کا انتخاب کیا، جو قابل تعریف ہے۔ چارج سنبھالنے کے معاملے پر انھوں نے متعدد سینئر وی سیز ، دوستوں اور ساتھیوں سے مشورہ کیا ہے۔ ان میں سے بیشتر نے مجھے ایچ ای سی میں میرا متبادل آنے تک ایچ ای سی میں ہی کام جاری رہنے کی تجویز دی ہے۔ اس کے علاوہ ایچ ای سی میں میری موجودگی سے صوبے کی جامعات کو بھی بہتر رسائی اور ہم آہنگی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ لیاری یونیورسٹی میں اب نئے وائس چانسلر کے لیئے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے امیدوار کے لیے سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجی جائے گی پہلےنمبر پر ڈاکٹر فتح محمد مری دوسرے نمبر پر لیاری یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر اختر بلوچ اور تیسرے نمبر پر ڈاکٹر نبی بخش جمانی تھے۔ ڈاکٹر نبی بخش جمانی شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور میں پہلے نمبر پر تھے تاہم وزیر اعلیٰ سندھ نے ان کے بجائے دوسرے نمبر پر آنے والے وائس چانسلر ڈاکٹر خلیل احمد ابوپوتو کو بنادیا تھا۔