راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں آج(جمعرات) راولپنڈی تحصیل کی میونسپل حدود میں واقع تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔تعلیمی اداروں میں سرکاری و پرائیویٹ یونیورسٹیز، کالجز اور سکول شامل ہیں۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیاجس کااطلاق کینٹ ایریاز میں واقع تعلیمی اداروں پر نہیں ہوگا۔