ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر طاہر محمود نے کہا ہے کہ 18 اکتوبر سے ملتان آرٹس کونسل میں رنگا رنگ تقریبات کا آغاز کیا جارہا ہے۔ پہلے مرحلے میں ڈرامہ "صنم میں تیری" پیش کیا جائے گا۔اہلیانِ ملتان کی تفریح کے لئے فیملی ڈرامے میوزیکل پروگراموں سمیت ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ادبی بیٹھک میں منعقدہ ڈرامہ صنم میں تیری کی سکرپٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے کیا۔ ڈرامہ کی ریہرسل 11 اکتوبر سے ملتان آرٹس کونسل میں ہی ہونگی۔