• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی کی حدود میں پیش آئے واقعے پر افسوس ہے، سیکیورٹی ایڈوائزر جامعہ کراچی

جامعہ کراچی کے سیکیورٹی ایڈوائزر کا کہنا ہے کہ اُنہیں جامعہ کراچی کی حدود میں پیش آئے واقعے پر افسوس ہے۔

جامعہ کراچی میں رات گئے طالبات کو ہراساں کرنے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے جامعہ کراچی کے سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر معیز خان نے کہا کہ واقعے میں ملوث لڑکوں کی کل رات ہی نشاندہی کرلی گئی تھی۔

سیکورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر معیز نے کہا کہ متاثرہ افراد کو اُن کی شناخت کرنی ہے، لڑکے کم عمر اور جامعہ کے اسٹاف کے بچے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام کارروائی قانون کے مطابق ہوگی۔ 

تازہ ترین