واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ اور صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی جانب سے دوسرا صدارتی مباحثہ ملتوی کرنے پر اتفاق ہوا ہے اور امریکا میں دوسرا مباحثہ 15 کے بجائے 22 اکتوبر کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے کہا ’میں ایک ورچوئل بحث پر اپنا وقت ضائع کرنے والا نہیں ہوں،کمپیوٹر کے پیچھے بیٹھ کر مباحثہ کرنا مضحکہ خیز، وہ جب چاہیں آپ کی لائن کاٹ سکتے ہیں۔
صدارتی مباحثوں کے انچارج نان پارٹیزن کمیشن کی جانب سے نئے فارمیٹ کے اعلان کے بعد فاکس بزنس کے ساتھ فون پر انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ʼورچوئل بحث کوئی بحث نہیں ہوتی۔
ٹرمپ نے کہا کہ ʼآپ ایک کمپیوٹر کے پیچھے بیٹھ کر مباحثہ کرتے ہیں، یہ مضحکہ خیز ہے اور وہ جب چاہیں آپ کی لائن کاٹ دیں۔