لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 3 بجے منعقد ہوگا،اجلاس کیلئے سپیکر نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے ہیں۔اپوزیشن ارکان ایوان کے اندر اور باہر میاں شہباز شریف کی گرفتاری اور اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف انتقامی کارروائیوں، مہنگائی، بےروزگاری اور امن و امان کی ابتر صورتحال کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی۔