پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک زمبابوے سیریز کے وینیو کی فہرست سے ملتان کو نکال دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پاک زمبابوے سیریز کے لیے لاہور کو دوسرے وینیو کی حیثیت سے فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے وینیو میں تبدیلی کے بارے میں زمبابوے کو آگاہ کیا اور انہیں اعتماد میں لے لیا ہے۔
ملتان میں پاک زمبابوے سیریز کے 3 میچز شیڈول تھے، پی سی بی کی طرف سے ملتان سے میچز کی لاہور منتقلی ضلعی حکومت کے پیسے مانگنے پر ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے 3 بین الاقوامی میچوں کے لیے 20 کروڑ روپے کرایہ مانگا تھا۔
دوسری طرف پی سی بی نے پاک زمبابوے سیریز کے 3 میچز کی ملتان سے لاہور منتقلی کے فیصلے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔