• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: راج کپور حویلی کی خرید و فروخت پر پابندی عائد

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے معروف اداکار راج کپور کی آبائی حویلی کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے راج کپور حویلی کی خرید و فروخت سے متعلق سیکشن 4 نافذ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ راج کپور حویلی کی قیمت کا تعین کیاجائے گا اور جلد ہی محکمہ آثار قدیمہ کو فنڈز کی فراہمی سے متعلق آگاہ کریں گے۔


ڈپٹی کمشنر پشاور نے یہ بھی کہا کہ حکومتی فیصلے تحت راج کپور حویلی کو محفوظ کیا جائے گا۔

چند روز قبل خیبرپختونخوا حکومت نے بھارت کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے گھر پر سیکشن 4 نافذ کیا تھا۔

صوبائی حکومت نے دلیپ کمار اور راج کپور خاندان کی پشاور میں واقع آبائی رہائشگاہوں کو خرید کر میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے اپنے شوہر کے آبائی گھر کی خریداری اور پھر اسے میوزیم میں تبدیل کرنے کے حکومتی فیصلے کی تعریف کی تھی۔

تازہ ترین