• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے عوام سے علاج کا حق بھی چھین لیا، حمزہ شہباز

قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے استفسار کیا ہے کہ ہفتے میں 3 بار ڈائلسز کروانے والا غریب 40 ہزار کہاں سے لائے؟

لاہور سے جاری ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ انتقام صرف ن لیگ یا اپوزیشن کی حد تک ہوتا تو ہم بھگت لیتے۔


اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام سے علاج کا حق بھی چھین لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 سے 3 ہزار روپے میں ہونے والا ڈائلسز اب 13ہزار میں ہورہا ہے، میں پوچھتا ہوں کہ ہفتے میں 3 بار ڈائلسز کروانے والا غریب 40 ہزار روپے کہاں سے لائے؟

تازہ ترین