• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائٹو سرٹیفکیٹ فیس میں 800 فیصد اضافہ، برآمدات متاثر ہونے کا خدشتہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پھل سبزیوں کی ایکسپورٹ کے لیے ایک اور چیلنج کھڑا ہوگیاہے۔ وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی نے ایکسپورٹ کے لیے فائٹو سرٹیفکیٹ کی فیس بڑھادی فائٹو سرٹیفکیٹ کی فیس میں یکدم 800فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔ایکسپورٹرز کو فائٹو سرٹیفکیٹ کے لیے 300روپے کے بجائے 2500روپے ادا کرنا ہوں گے۔نئی شرح کا اطلاق 14ستمبر سے کیا جائے گا۔ آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق فائٹو سرٹیفکیٹ کی فیس میں اضافہ ناقابل برداشت ہے جو مشاورت کے بغیر کیا گیا۔فیس میں یکدم 2200روپے کا اضافہ ایکسپورٹ کی لاگت میں اضافے کا سبب بنے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک جانب حکومت ملک سے پھل سبزیوں کی برآمدات میں اضافہ کے لیے کوشاں ہے دوسری جانب ایکسپورٹ کی لاگت بڑھانے کے اقدامات ہورہے ہیں جو حکومت کی ایکسپورٹ بڑھانے کی کوششوں پر پانی پھیرنے کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فضائی راستے سے ایکسپورٹ ہونے والی سبزیوں کے لیے اضافہ ناقابل برداشت ہے۔

تازہ ترین