• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشا دیول اور بھرت تکھتانی کی طلاق کی ممکنہ وجہ 1 سال بعد سامنے آگئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بھارتی اداکارہ ایشا دیول اور بزنس مین بھرت تکھتانی کے درمیان علیحدگی کی وجہ سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ایشا دیول نے بزنس مین بھرت تکھتانی سے 2012 میں شادی کی تھی۔ ان دونوں کے 2 بچے بھی ہیں اور اس جوڑی کا شمار خوبصورت جوڑوں میں ہوا کرتا تھا۔

گزشتہ سال ایشا دیول اور بھرت تکھتانی نے ایک بیان میں اپنی طلاق کا اعلان کیا تھا، یوں 12 سالہ شادی کا خاتمہ ہوگیا تھا۔

تاہم اب اداکارہ کے سابق شوہر ایک دوسری خاتون کے ہمراہ اپنے تعلقات کی تصدیق کرچکے ہیں، وہ خاتون ایک کاروباری شخصیت میگھنا لاکھانی تلجیرا ہیں۔

بھارتی میڈیا یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ ایشا دیول اور بھرت تکھتانی کے درمیان خلیج کے پیچھے یہی معاملہ تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید