آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی کی چوتھی برسی کل منائی جائے گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سید علی گیلانی کی لگن اور قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے ایک مشعل راہ ہیں۔
کل لائن آف کنٹرول کی دونوں جانب اور دنیا بھر میں موجود کشمیری قائد حریت سید علی گیلانی کی چوتھی برسی منائیں گے۔
یاد رہے کہ سید علی گیلانی یکم ستمبر 2021ء کو سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر نظر بندی کے دوران انتقال کرگئے تھے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے دنیا بھر میں کشمیریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کشمیریوں کی قربانیوں اور بھارتی افواج کے مظالم پر دنیا کی توجہ مبذول کرانے کے لیے اپنی آواز اٹھائیں۔