دبئی پولیس نے ایک بڑی اینٹی نارکوٹکس کارروائی میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق آپریشن کوڈ نیم ٹاکسک بٹنز کے تحت کیا گیا، جس میں دو عرب اور ایک ایشیائی شہری کو حراست میں لیا گیا۔
کارروائی کے دوران اہلکاروں نے 89 ہزار 760 کیپٹاگون گولیاں برآمد کیں جو نہایت چالاکی سے کپڑوں کے بٹنوں کے اندر چھپائی گئی تھیں تاکہ تلاشی کے دوران پکڑی نہ جائیں۔
ان منشیات کی مالیت تقریباً 44 لاکھ 80 ہزار درہم بتائی گئی ہے۔