• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استور: پیٹ کی بیماری کے باعث 150 سے زائد افراد اسپتال منتقل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

استور کے گاؤں پتی پورہ میں گزشتہ رات پیٹ کی بیماری کے باعث 150 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس کے مطابق زیادہ تر مریض آلودہ پانی پینے سے متاثر ہوئے۔

اس صورتحال کے باعث اسپتال میں بیڈز کم پڑ گئے جس کے بعد ایک بیڈ پر دو مریض داخل کیے گئے۔

ایم ایس کے مطابق تمام میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر کے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ 

صحت سے مزید