• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرونی مداخلت سے آرمینیا،آذربائیجان لڑائی عالمی شکل اختیار کرسکتی ہے، فرانس

پیرس (صباح نیوز) فرانس کے وزیر خارجہ جان ایف لوڈریان نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی اور دوسرے ممالک کی طرف سے آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان جاری لڑائی عالمی جنگ کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ جان ایف لوڈریان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ترکی کی آرمینیا کے متنازع علاقے نوگورنو کارا باخ میں آذر بائیجان کی مدد کرنا اور ان کے اندورنی معاملات میں مداخلت کرنا ناقابل قبول ہے۔ اس طرح کی مداخلت سے دو ملکوں کی جنگ بین الاقوامی لڑائی بھی بن سکتی ہے۔ ترکی کا آذر بائیجان کی عسکری مدد تنازع کو مزید گھمبیر کرنے اور اسے عالمی جنگ کی شکل دینے کا موجب بن سکتی ہے۔

تازہ ترین