• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزربائیجان اور آرمینیا کی جنگ عدم استحکام کا باعث ہے،رانا بشارت

قبرسٹل( پ ر) انسانی حقوق کے رہنما رانا بشارت علی خاں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل یوسف بن احمد الثمین کو لکھے گئےخط میں آزر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ کے حوالے سے کہا ہےکہ دونوں ممالک میں بڑھتی کشیدگی خطے اور دنیا کے لیے غیر محفوظ ثابت ہو سکتی ہے ۔رانا بشارت علی نے کہا کہ وہ نوگورنو کارا باخ کے متنازع علاقے میں جھڑپوں کے بعد خطے میں استحکام کی بحالی کی امید رکھتےہیں۔ واضح رہے کہ نوگورنو کاراباخ کو بین الاقوامی طور پر آذربائیجان کا حصہ تسلیم کیا جاتا ہے لیکن 1994 میں دونوں ممالک کےدرمیان جنگ ختم ہونے کے بعد سے اس کا حکومتی انتظام آرمینیائی نسل کے مقامی افراد کے پاس ہے۔انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ ’امن ہمارے ہر عمل کی بنیاد ہے اور ہم خطے میں پُرامن طریقے سے استحکام کی بحالی کی امید رکھتے ہیں۔ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جاری جنگ کو ’سانحہ‘ قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’ہمیں بہت زیادہ تشویش ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ تنازع مستقبل قریب میں ختم ہو جائے گا۔‘ ’لوگ مر رہے ہیں اور دونوں اطراف شدید نقصان ہوا ہے۔‘ دونوں ممالک کے سربراہوں اور وزراء خارجہ کو اقوام متحدہ کے زیر سایہ گفتگو کیمیزپر آنے کی ضرورت ہے ۔
تازہ ترین