• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایچ او لیہ کی عدم حاضری پر عدالت کا اظہار برہمی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج و سپیشل جج سائبر کرائم رانا محمد حسین نے ایس ایچ او تھانہ سٹی لیہ کی جگہ ایک سب انسپکٹر کی عدالت میں حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں اور حکم دیا ہے کہ اسے آج عدالت کے روبرو پیش کیا جائے پیشی پر آنے والے تھانیدار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انہوں نے مقدمہ کا ریکارڈ ایف آئی اے لاہور کو بھجوا دیا ہے عدالت نے استفسار کیا کہ جب لیہ کے تھانہ کو سائبر کرائم ملتان لگتا ہےتو کیس لاہور کیوں بھجوایا ہے اس پر وہ کوئی جواب نہ دے سکے جس پر فاضل جج نے اسے عدالت سے باہر بھجوا دیا۔
تازہ ترین