• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان کی سُرخ عروسی لباس میں تصاویر مقبول

مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے شہرت پانے والی پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کی سُرخ عروسی لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

دلکش اور نت نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کے دل جیتنے والی ہر دلعزیز ماہرہ خان کے نئے برائیڈل شوٹ کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں اداکارہ سُرخ رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔


ماہرہ خان کی وائرل تصویروں میں اُنہوں نے سُرخ لباس کے ساتھ سبز رنگ کی دلکش جیولری کا انتخاب کیا ہے جو اُن کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا رہی ہے۔


اداکارہ نے یہ نیا برائیڈل شوٹ ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کے لیے مکمل کروایا ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

سُرخ لباس کے علاوہ بھی دوسرے لباس میں ماہرہ خان کے برائیڈل شوٹ کی دیگر تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہیں۔



















واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ماہرہ خان نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کراچی سے اپنی بے پناہ محبت کا کُھل کر اظہار کیا تھا۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں آسمان دکھائی دے رہا تھا۔


اس تصویر کے ساتھ انہوں نے اپنے پیغام میں عبارت لکھی تھی کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ کیا میں کراچی کے آسمان کے سوا کہیں اور رہ پاؤں گی۔‘

تازہ ترین