• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کچھ لوگ ڈپریشن کی دکان چلاتے ہیں‘، کنگنا کی دیپیکا پر دبے الفاظ تنقید

ذہنی صحت کے عالمی دن پر بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے دبے الفاظ میں دیپیکا پڈوکون پر تنقید کرڈالی۔

کنگنا رناوت کی آنے والی نئی فلم ذہنی صحت کے مسائل سے متعلق ہی ہے، تاہم اس کے ٹائٹل پر دیپیکا کے فلاحی ادارے کی جانب سے تنقید کی گئی تھی۔

اب جوابی وار کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے دیپیکا پڈوکون کو ’ڈپریشن کی دکان‘ چلانے والا کہہ دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کنگنا رناوت نے لکھا کہ ذہنی صحت سے آگاہی پر بنائی گئی فلم کو ان لوگوں نے عدالت میں کھینچا جو افسردگی کی دکان چلاتے ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ میڈیا پر فلم کی تشہیری مہم پر پابندی کے بعد فلم کا ٹائٹل ریلیز سے چند دن قبل ہی تبدیل کیا گیا جس کی وجہ سے اس کی تشہیر میں پریشانی کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنا کی فلم کا نام ’مینٹل ہے کیا‘ تھا جس پر صحت سے متعلق کام کرنے والے اداروں کے اعتراض کے بعد اسے تبدیل کرکے ’ججمینٹل ہے کیا‘ رکھ دیا گیا تھا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کنگنا رناوت ڈپریشن کا دھندا اور ڈپریشن کی دکان جیسے الفاظ ماضی میں دیپیکا پڈوکون کے لیے استعمال کرتی رہی ہیں۔

دیپیکا پڈوکون ذہنی صحت کی آگاہی سے متعلق بات کرتی رہی ہیں اور اسی سے ان کا ایک فلاحی ادارہ بھی کام کر رہا ہے۔

کنگنا رناوت کی فلم ’ججمینٹل ہے کیا‘ کے پرانے نام پر دیپیکا کے ادارے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے فلم کے نام پر تنقید کی تھی۔

تازہ ترین