• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیپیکا سے تفتیش کرنے والے افسر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت

اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق منشیات کے معاملے میں بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے تفتیش کرنے والے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے پی ایس ملہوترا عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

این سی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے پی ایس ملہوترا سشانت خودکشی کے معاملے پر تفتیشی ٹیم کی سربراہی کر رہے ہیں۔

 دہلی میں تعینات کے پی ایس  ملہوترا سشانت کی موت  سے متعلق  تحقیقات کے باعث ممبئی میں موجود ہیں، وہ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات سے پوچھ گچھ کرنے میں پیش پیش رہے۔

این سی بی کے سینئر افسر نے ملہوترا کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے مثبت آ جانے کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد کے پی ایس ملہوترا نے قرنطینہ اختیار کرلیا ہے لیکن ان کے قرنطینہ میں چلے جانے سے  تفتیش متاثر نہیں ہوگی۔

تازہ ترین