• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج ہی جمہوریت، معیشت اور استحکام ہے، شیخ رشید


لاہور (خبرایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہی ملک کی جمہوریت، معیشت اور ملک کا استحکام ہے،دہشتگرد تنظیمیں خانہ جنگی کرانے کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہیں، نواز شریف کبھی واپس نہیں آئینگے۔ 

شیخ رشید کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جلسے جلوس اپوزیشن کا حق ہے لیکن اگر اپوزیشن نے شرپسندی کی جلاؤ گھیراؤ کیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

اپوزیشن کو کہنا چاہتا ہوں کہ جلسے جلوسوں سے کورونا پھیلنے اور دہشت گردی کا بھی اندیشہ ہے، دہشتگرد تنظیمیں پاکستان میں خانہ جنگی کرانے کے لیے کچھ بھی کرسکتی ہیں، پاکستان کی فوج کے خلاف سازش ہورہی ہے جس میں غیر ملکی طاقتیں ملوث ہیں۔

پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن دنیا ادھر سے ادھر ہو جائے پاک فوج پاکستان میں عدم استحکام نہیں ہونے دے گی، ملک کی جمہوریت فوج ہے۔

ملکی معیشت فوج ہے اور ملک کا استحکام فوج ہے، پاکستان کی ترقی میں فوج کا کلیدی کردار ہے،ا وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو کل بھرپور جواب اور واضح پیغام دیا کہ کچھ بھی ہو جائے این آر او نہیں ملے گا۔

تازہ ترین