• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت: نلتر وادی کا جھومر ’’ست رنگی جھیل ‘‘

گلگت کی نلتروادی اپنی دلکشی اور قدری حسن کےباعث سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہے، اس دلفریب وادی کا جھومر ست رنگی جھیل ہے جوپہاڑوں کے بیچوں بیچ اس طرح بنی ہے کہ سیاح اسے دیکھ کر دیوانے ہوجاتےہیں۔

نلتروادی ہنزہ سے 40 کلومیٹر کی مسافت پر ہے ،یہاں کی ست رنگی جھیل کی رنگینی اور دلکشی دیکھ کر سیاح دنگ رہ جاتے ہیںلیکن قدرت کے اس شاہکار تک پہنچنے کا راستہ بہت دشوارہے ۔

ست رنگی جھیل تک جانے کیلئے سڑک پختہ نہیں، جبکہ پتھریلی اور ناہموارچڑھائی ہے ، اس لیےیہاں تک رسائی کیلئے جیپ پر سفر کرنا پڑتا ہے جس میں لگ بھگ تین گھنٹے لگتے ہیں ۔

یہاں پہنچنے کے بعد قدرتی حسن کو دیکھنے کا مزہ راستے کے خطرات اور تھکن دور کردیتا ہے، سیاح جونہی پہاڑوں، دریا اور جنگل سے گزرتے ہیں تو سامنے ست رنگی جھیل جلوہ گر ملتی ہے۔

پہاڑوں کے درمیان یہ جھیل کب اورکیسے بنی، کوئی نہیں جانتا، سیاح اس کے نیلے پیلے اور ہرے رنگوں میں کھو جاتے ہیں اوراس کے حسن کو دیوانہ وار کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ہر سال گرمیوں میں اکتوبر تک لاتعداد سیاح یہاں کھنچے چلے آتے ہیں ، سیاحوں کا کہنا ہے کہ ست رنگی جھیل دیکھ کر وہ کچھ بھول جاتے ہیں اور جی چاہتا ہے کہ یہیں کے ہوکر رہ جائیں۔

تازہ ترین