• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے پولیس نے گونگے بچے کو خاندان سے ملوا دیا

موٹر وے پولیس نے بس میں رہ جانے والے 8 سال کے گونگے بچے کو اس کے خاندان سے ملوا دیا۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق مذکورہ 8 سالہ گونگے بچے کی فیملی بورے والا سے مانگا منڈی جا رہی تھی کہ بچہ بس میں ہی رہ گیا تھا۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ موٹر وے پولیس کو ہیلپ لائن پر بچے کی گمشدگی کی اطلاع دی گئی تھی۔


موٹر وے پولیس نے بچے کو لاہور کے قریب بس سے تلاش کر لیا اور اس کے اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا۔

تازہ ترین