• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا عادل کے قتل کی کڑیاں مفتی تقی عثمانی قاتلانہ حملے سے ملتی ہیں، تفتیشی حکام

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان کے قتل کی تحقیقات میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں تفتیشی حکام نے کہا ہے کہ مولانا عادل کے قتل کی کڑیاں مفتی تقی عثمانی پر ہوئے قاتلانہ حملے سے ملتی ہیں۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مولانا ڈاکٹر عادل کی شہادت اور مفتی تقی عثمانی پر حملے کی وارداتوں میں مماثلت ہے۔

انھوں نے بتایا کہ مولانا ڈاکٹر عادل کے قتل کی کڑیاں مفتی تقی عثمانی پر حملے سے بھی ملتی ہیں۔


حکام کا کہنا ہے کہ مولانا ڈاکٹر عادل کے قتل کی تحقیقات کے دائرہ کار کو بڑھایا جارہا ہے، جبکہ اس حوالے سے کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ کیس اور تحقیقات سے متعلق میڈیا بریفنگ کل دی جائے گی۔

تازہ ترین